جب سے نبی ﷺ کی اتباع کو ہم نے بھلا دیا
اپنے ہی اس عمل نے رسوا بنا دیا
دردِ نبی ﷺ کو چھوڑ کر غفلت میں گِھر گئے
ہم نے نبی ﷺ کے پیار کا کیسا صلہ دیا
روتے رہے جو رات دن اُمت کی فکر میں
فرقے بنا کے دین میں ہم نے یہ کیا کِیا
دامن نبی ﷺ کا چھوڑ کر غیروں سے جا ملے
غیرت کو ہم نے اپنی ایسے سُلا دیا
پیاسا ہے اب مسلمان مسلماں کے خون کا
دولت کی اس حوس نے دین کو رُلا دیا
ہم سے محبتوں کی سوغات چھن گئی
فرقوں میں جب سے ہم نے دیں کو پھنسا دیا
بنایا تھا جو نبی ﷺ نے اُمت کا سائباں
ہم نے حوس میں اس کو خود ہی جلا دیا
محمد اسلم شاہ