جمعرات 21 نومبر 2024 - جمعرات, 19 جمادی الاول‬ 1446 IMG
Karwan e Najia Logo
News

نبی اکرمﷺ کے وارثین دل کی بنیاد رکھتے ہیں اور وہی دلوں کو پاک کر سکتے ہیں ۔حضرت محمد ظفر منصورؔ مدظلہ العالی کا درسِ قرآن سے خطاب۔

Jan-24 1295 Views

 نبی اکرم ﷺ نے قلبی فیضان سے اپنے غلاموں کے دلوں کو پاک فرمایا، کتاب سکھائی پھر حکمت عطا کی تھی۔
 اُمت مسلمہ تباہی کی طرف نہ جائے ،دین اسلام کی پناہ میں کامیابی ہے۔
 اتفاق اور اتحاد ہی اُمت مسلمہ کے بچائو کا واحد ذریعہ ہے امن اور پناہ دین اسلام میں ہے نفی کرنے والا تباہ ہو جائیگا۔
 نبی اکرمﷺ کے وارثین دل کی بنیاد رکھتے ہیں اور وہی دلوں کو پاک کر سکتے ہیں ۔حضرت محمد ظفر منصورؔ مدظلہ العالی کا درسِ قرآن سے خطاب۔

    چکوال (سٹی رپورٹر) عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ حضرت محمدظفر منصور نے فرمایا ہے کہ اتفاق اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ منتشر اُمت مسلمہ کو اتفاق اور اتحاد کی لڑی میں پرو کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اُمت مسلمہ کی دین اسلام کی پناہ میں ہی کامیابی ہے اور یہی مسلمانوں کے بچائوکا واحد ذریعہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی روحا نی درسگاہ کی زیر تعمیر مسجد کے بیسمنٹ میں پہلےدرسِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ دل کو پاک کیسے کیا جائے؟
    نبی اکرم ﷺ نے قلبی فیضان سے اپنے غلاموں کے دلوں کو پاک فرمایا، کتاب سکھائی پھر حکمت عطا کی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قلبی فیضان آج بھی نبی اکرم ﷺ کے وارثین کے دلوں میں موجود ہے جو وارثین دل بینا رکھتے ہیں دل کو وہی پاک کر سکتے ہیں ۔آپ مدظلہ العالی نےیہ بھی فرمایا کہ آج کے مادی پرست دور میں روشنی حاصل کرنے کی خواہش کرنے والے مسلمان ایسے دل بینا رہنما کو تلاش کریں کیونکہ دل پاک ہو تو آنکھیں سالم وجود میں سے اوصاف تلاش کر سکتی ہیں۔

یہ خبر پڑھنے کیلئے اس پر کلک کریں
اللہ اپنے محبوب سے بہت پیار کرتاہے اور فرماتاہے اے میرے محبوبﷺ میں جتنا آپؐ پر مہربان ہوں اتنا ہی آپؐ کی اُمت پر بھی مہربان ہوں۔سرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کا اٹک میں تاریخی اجتماع سے خطاب۔


    بانی و سرپرستِ اعلیٰ عالمی روحا نی جماعت کاروانِ ناجیہ نے ماہانہ درسِ قرآن سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں روحانیت کی طرف لوٹنا ہوگا انہوں نے اجتما ع کے شرکاء اور مسلمانوں کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔